ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاری بارش سے ریاست کرناٹک کے71فیصد تالاب لبریز ، تقریباً10,500سے زیادہ تالاب بھر گئے۔ کسانوں میں خوشی کی لہر

بھاری بارش سے ریاست کرناٹک کے71فیصد تالاب لبریز ، تقریباً10,500سے زیادہ تالاب بھر گئے۔ کسانوں میں خوشی کی لہر

Thu, 11 Aug 2022 11:22:13    S.O. News Service

بنگلورو،11؍اگست(ایس او  نیوز)ریاست کے ساحلی،ملناڈ اضلاع کے علاوہ میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندیاں،تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں۔ اطلاع کے مطابق تقریباً71فیصد سے زیادہ تالاب،جھرنے لبریز ہو چکے ہیں جس سے زیر زمین آبی سطح میں اضافہ ہو نے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق 25اضلاع کے10,500سے زیادہ بڑے اور چھوٹے تالابوں میں سے7,522اہم تالاب بارش کا موسم ختم ہونے سے پہلے ہی لبریز ہو چکے ہیں۔ریاست میں کو لار ضلع میں سب سے زیادہ تالاب موجود ہیں جو تقریباً تمام لبریز ہوچکے ہیں،گزشتہ سال ہی یہاں کے سی ویالی کا پانی بہہ جانے سے پانی کے تناسب میں اضافہ ہو گیا تھا اس مرتبہ مسلسل بارش سے1,875سے زیادہ تالاب بھر چکے ہیں۔

بتا یا جا تا ہے کہ گزشتہ سال کی بارش سے کولار تالاب،کنور تالاب سمیت اکثر تالاب 25سال بعد کوڑی ہو ئے تھے اور اس مرتبہ بھی کوڑی ہو ئے ہیں۔اسی طرح رام نگرم ضلع کے1,451تالابوں میں سے1,281گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارش سے بھر چکے ہیں،ضلع میں سب سے بڑا تالاب ماگڑی تعلقہ کدور ہو بلی مائسندرا تالاب ہے جو 20سال بعد کوڑی ہوا ہے،جبکہ رام نگرم تعلقہ کیتو ہلی تالاب 15سال بعد بھر چکا ہے۔بتا یا جاتا ہے کہ منڈیا ضلع میں موجود1,024تالابوں میں سے تقریباً تمام بھر چکے ہیں۔600سے زیادہ کوڑی ہو ئے ہیں اور کئی تالاب پانی کے زور سے ٹوٹ گئے ہیں،کے آر پیٹ تعلقہ سنتے باچہلی ہوبلی میں بھی کئی تالاب زیر آب ہو چکے ہیں۔ ہاسن ضلع میں 250تالابوں میں سے 200بھر چکے ہیں،ٹمکور ضلع میں 371تالابوں میں سے240بھر چکے ہیں،چامراج نگر ضلع میں 64اہم تالابوں میں سے17بھر چکے ہیں۔بنگلور دیہی ضلع میں 49تالاب کوڑی ہو ئے ہیں

اطلاع کے مطابق شمالی کرناٹک علاقہ کے بیلگاوی ضلع میں کل288تالابوں میں سے 118،وجئے پور ضلع کے کل156تالابوں میں سے 108باگل کوٹ ضلع کے کل 672تالابوں میں سے32،دھارواڑ ضلع کے260تالابوں میں سے80،داونگیرے ض لع کے 492 تالابوں میں سے پورے 492 تالاب، ہاویری ضلع میں 1,146 تالابوں میں سے360اور گدگ ضلع کے186تالابوں میں سے86تالاب بھر چکے ہیں۔ اسی طرح کلیان کرناٹک علاقہ کے رائچور ضلع میں 350میں سے مکمل تالاب بھر چکے ہیں۔ کلبرگی ضلع میں 350،یادگیر ضلع میں 100،بلاری ضلع میں 5،وجیا نگر ضلع میں 7اور کوپل ضلع میں صرف ایک تالاب بھرا ہے۔ اُڈپی ضلع میں 80،جنوبی کنڑا ضلع میں 654،شماکی کنڑا ضلع میں 12، چکمگلور ضلع میں 86اور کورگ ضلع میں 50سے زیادہ تالاب لبریز ہو چکے ہیں۔


Share: